Policy

ہمارا مقصد ترقی پسند او روشن خیال نظریات اور فکر کی ترویج ہے.

ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے.

ہم عمومی نظریات اور خیالات سے اختلاف کو جگہ دیں گے.

تاریخ ، فلسفہ ، معاشیات ، اقتصادیات اور دیگر مضامین بشمول ادب پر تحریریں یہاں جگہ پائیں گی.

یہ ایک رضاکارانہ کوشش ہے ، ہمارے ایڈیٹر اور مستقل لکھنے والے ابھی تک کوئی معاوضہ نہیں لیتے. ہم کوشش کریں گے کہ یہ انتظام ہو سکے کہ لکھنے والوں کو معاوضہ دیا جا سکے. بہر حال ہم منافع کے لئے کام نہیں کریں گے.

ہم قلمی ناموں سے لکھنے والوں کو منع نہیں کریں گے اگر وہ ایسا چاہتے ہیں اور ان کی تحریر قابل اشاعت ہے.

کسی بھی تحریر کی اشاعت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ادارتی بورڈ کی صوابدید پر ہوگا.

ہم ایسی تحریروں کی اشاعت سے پرہیز کریں گے جو سماج کے کسی بھی فرد سے نفرت و حقارت پر مبنی ہو اور تشدد پر اکساتی ہو.

عدم تشدد اور آزاد اظہار راۓ ہمارا موقف ہے.

بنیاد پرستی اور فرقہ وارانہ خیالات کی بھی ہمارے ہاں کوئی جگہ نہیں تا وقتیکہ ایسے طبقات کے لئے لکھا جائے کہ جو اپنی لسانی اور مذہبی شناخت کی بنا پر تشدد اور غیر انسانی یا غیر آئینی سلوک کا شکار ہیں.

انسانی حقوق کا تحفظ ہماری اقدار کا حصّہ ہے.

اگر آپ کسی بھی فرد یا واقعے کے حوالے سے لکھتے ہیں تو ضروری ہے کہ آپ کی تحریر معتبر حوالہ جات کے ساتھ لکھی جائے.

ہم کسی مصنف یا کسی اور طرح اپنی راۓ کا اظہار کرنے والے (جیسا کہ کمنٹ سیکشن میں) ، سے متفق ہوں، یہ ضروری نہیں، نہ ہی کسی مصنف کی تحریر کی ذمّہ داری لیں گے. کسی بھی تحریر کی تمام ذمّہ داری مصنف کی ہو گی.

جو تحریر یہاں شائع ہو گی اس کے جملہ حقوق مصنف اور ہمارے نام رہیں گے. مصنف اس تحریر کو ہمارے حوالے کے ساتھ دوبارہ شائع کر سکتے ہیں یا کسی اور ادارے کو شائع ہونے کے لئے دے سکتے ہیں. کوئی فرد یا ادارہ، مصنف یا ہماری اجازت کے بغیر کسی تحریر کو شائع نہیں کر سکتا.

ہم اچھے لکھنے والوں کو کھلے دل سے جگہ دیں گے. جہاں تک ہو سکے گا نئے لکھنے والوں کی رہنمائی بھی کریں گے. مگر آپ کو سکون اور صبر سے کام لینا ہوگا اگر ہماری طرف سے خط و کتابت میں کسی طرح دیر سویر ہو کہ یہ ایک رضاکارانہ کوشش ہے.